• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی اوپنر میتھیو نے ڈیبیو پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنا دیا


جنوبی افریقہ کے اوپنر میتھیو بریٹزے نے ڈیبیو پر سب سے بڑی اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزے نے 11چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے 150 رنز کی اننگز کھیلی، ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیسمین ہینز نے ون ڈے ڈیبیو پر 148 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کا 304 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل آسانی سے حاصل کرلیا، کیوی ٹیم  نے 4 وکٹ پر 48 اعشاریہ 4 اوورز میں 308 رنز بنا کر میچ 6 وکٹ سے اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید