• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8فروری کو کامیاب احتجاجی ریلی اور جلسے کے انعقاد پر کارکن لائق تحسین ہیں، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا ودیگر ضلع ایگزیکٹیوز نے اپنے مشترکہ بیان میں تحصیل صدر ، سٹی ، سریاب اور کچلاک کے تمام رہنماؤں وکارکنوں کو دھاندلی زدہ الیکشن کے ایک سال مکمل ہونے پر کامیاب احتجاجی ریلی اور جلسے کے انعقاد پر داد تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 8فروری2024 کو زروزور کی بنیاد پر عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا اور کوئٹہ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی گئی اس کا خمیازہ آج کوئٹہ کے لاکھوں عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے حلقوں پر فارم47کے ذریعے ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جنہوں نے کروڑوں روپے کے عیوض نیلامی میں حصہ لیا اور کرپشن ،کمیشن ،پرسنٹیج، لوٹ کھسوٹ کے ذریعے بے دریغ سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کررہے ہیں۔ شہر میں امن وامان کی ابتر صورتحال ، بدامنی ، چوری ،ڈکیتی ، سٹریٹ کرائمز ، گن پوائنٹ پرشہریوں کو لوٹنے، منشیات فروشی کے اڈوں کے قیام ، گیس پر یشر کی شدید کمی ولوڈشیڈنگ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، پینے کے صاف پانی کی قلت ، شہر کے سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے،کوئٹہ کے عوام کی جدی پدری زمینوں پر غیر قانونی ،ناروا غلط سیٹلمنٹ اور قبضہ گیری ، پولیس تھانوں میں شہریوں کو وتنگ کرنے، جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دینے سمیت ناروا اور عوام دشمن اقدامات کیخلاف پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے اس کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے اور عوام کے حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔
کوئٹہ سے مزید