• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی خودمختاری کیلئے شرکت داری ناگزیر ہے‘ ڈاکٹرربابہ بلیدی

کوئٹہ (خ ن)مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے لیے حکومتی و غیر سرکاری اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہےانہوں نے اسلامک ریلیف پاکستان کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی ترقی کے منصوبے رسمی کارروائیوں تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ ان کے حقیقی اثرات زندگی میں نظر آنے چاہئیں ہم صرف پالیسی سازی نہیں کر رہے بلکہ عملی اقدامات کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ خواتین کو وہ مواقع مل سکیں جن کے وہ حق دار ہیں۔
کوئٹہ سے مزید