• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ولیم برکت

کوئٹہ(پ ر) پشتونخوامیپ کے سابق رکن اسمبلی اور مرکزی کمیٹی کے رکن ولیم برکت نے نوشکی میں مندر کی بے حرمتی اور نقدی چوری کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، رواں ماہ بھی گولی مار چوک پر مندر کی بے حرمتی کی گئی ہے مگر اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں بسنے والی غیر مسلم نہ صرف اس دھرتی سے فطری محبت کرتے ہیں بلکہ اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار بھی ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف اقلیتوں کی جان و مال سمیت انکی عبادت گاہوں کی حفاظت بھی یقینی بنائے۔
کوئٹہ سے مزید