• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلکار کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، کمانڈنٹ بی سی

کوئٹہ(پ ر)ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ مخدوش صورتحال کے پیش نظر تمام جوان اپنی ڈیوٹی پر نہایت ایمانداری اور چاق وچو بند ،کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ رات کو ہر زونل کمانڈر جیو گشت کرے گاجو تمام ڈیوٹیوں کو خود چیک کرکے رپورٹ دے گا ان خیالات ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز، زونل کمانڈر، اسٹنٹ ڈائریکٹر BC اسد اللہ اور زونل گوادر، زون سی، زون لورالائی اور زون خضدار کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ Zoom ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پی / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نےکہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے تمام جوان اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور چاک و چوبند ہو کر سر انجام دیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں شہادت ہمارا نصب العین ہے عوام کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر فرائض کی ادائیگی کریں اور محکمہ کے مورال کو بلند رکھیں مال گورنمنٹی اور لائنز کی حفاظت اور حاضری کو مکمل طور پر یقینی بنائیں۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہمہ وقت ہر صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت اور تیار رہنا چاہئے۔
کوئٹہ سے مزید