• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت میں جابجا غیر قانونی پٹرول پمپس ، آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں منی پٹرول پمپس کی بھر مار، آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ،شہریوں کیلئے جان کا خطرہ بن گئے، متعلقہ حکام خاموش، تفصیلات کے مطابق شہر کے وسطی و نواحی علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس قائم ہیں جہاں سرعام ایرانی پٹرول ڈیزل فروخت کیا جاتا ہے جبکہ اکثر منی پٹرول پمپس انتہائی گنجان آبادی والے علاقوں میں قائم ہیں اور معمولی آتشزدگی کی صورت میں بھی بڑا جانی ومالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ماضی میں بھی منی پٹرول پمپس میں آتشزدگی کے واقعات کے باعث جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں منی پٹرول پمپس میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیئے بھی کوئی سامان موجود نہیں ہوتااس سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیم کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں بھی آتشزدگی کی اطلاع ملے بروقت اس پر قابو پالیا جائے اور ہم نے ہمیشہ انتہائی جانفشانی سے اپنا فرض ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹلز پمپس گیراج شادی ہالزمالکان کو چاہے کہ وہ آگ سے فورا نمٹنے کے لئے آلات اپنے پاس ضرور رکھیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بروقت بچا جاسکے عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شہر میں منی پٹرول پمپس پر پابندی عائد کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید