• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال،نومولود بچوں کے رشتہ داروں سے پیسے طلب کرنیوالا سوئیپر گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سول ہسپتال کے گائنی لیبر روم میں مریضوں کے اٹینڈ نٹ سے پیسوں کا تقاضہ،بچہ حوالے نہ کرنے والے سوئیپر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا،ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے بتایا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی لیبر روم میں کوثر مشتاق نامی سوئیپر کو مریضوں اور ان کے اٹینڈنٹ سے ہاتھا پائی پیسوں کا تقاضہ کرنے اور بچہ فیملی کو حوالے نہ کرنے کی شکائت سول ہسپتال کے عوامی شکایت رابطہ نمبر پر موصول ہوا تھا جس کا انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ سوئیپر کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گائنی لیبر روم میں پیسے لینے کی شکایت پر پہلے بھی کارروائیاں کی گئی ہیں اور قصور وار عملے کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ہسپتال سے فارغ کیا گیاہے۔
کوئٹہ سے مزید