پشاور (وقائع نگار) دوستی پشاور لٹریچر فیسٹیول کا چوتھا سالانہ ایڈیشن آج 11فروری سے پشاور یونیورسٹی میں شروع ہوگا جو کہ 22فروری تک جاری رہے گا۔ اس ادبی فیسٹیول میں ملک بھر سے نامور ادبی، علمی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ فیسٹیول کا مرکزی مقام ایریا اسٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی ہے، جہاں مختلف زبانوں میں ادبی نشستیں، مشاعرے، مذاکرے، کتابوں کی رونمائی اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، مختلف یونیورسٹیوں میں ریجنل چیپٹرز کے ذریعے ادبی مکالمے کوبھی فروغ دیا جائے گا۔