کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے خزانہ کے سیکریٹری کو نئے سکوں (پینی)کی تیاری روکنے کا حکم دیا ہے، جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پینی بنانے کا اخراجات اس کی قیمت سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پوسٹ میں کہا، بہت عرصے سے امریکہ نے پینی بنائے ہیں جن پر دو سینٹ سے زیادہ لاگت آتے ہیں۔ یہ بہت ضائع ہے۔یہ قدم ہر حصے سے قومی بجٹ میں فضول خرچی کو کم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔