• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NFCایوارڈ، پہلی ششماہی میں صوبوں کو 3339 ارب 22 کروڑ منتقل

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر ) میں وفاق کی جانب سے صوبوں کومجموعی طورپر3339 ارب 22 کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں2435 ارب 34 کروڑ90لاکھ روپے منتقل کیے گئے تھے ، اس طرح پہلے چھ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 904 ارب ارب روپے زیادہ فراہم ہوئے ہیں ، وزارت خزانہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں صوبہ پنجاب کو 1644 ارب 92 کروڑ50لاکھ روپے ، صوبہ سندھ کو 842ارب 24 کروڑ60لاکھ روپے ، صوبہ خیبرپختونخوا کو 544 ارب 16کروڑ70لاکھ روپے اور صوبہ بلوچستان کو 307 ارب88کروڑ50لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں ، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششمائی میں پنجاب کو 1189 ارب69کروڑ60لاکھ روپے ، سندھ کو 602 ارب 40کروڑ90لاکھ روپے ، خیبرپختونخوا کو 405ارب پانچ کروڑ90لاکھ روپے اور بلوچستان کو 238 ارب18کروڑ50لاکھ روپے فراہم کیے گئے تھے ، رواں مالی سال کی پہلی ششمائی میں ایف بی آر نے 5624ارب85کروڑ10لاکھ روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا جبکہ گزشتہ مالی سال ایف بی آر نے اس عرصے میں4469ارب24کروڑ10لاکھ روپے جمع کیے تھے ، رواں برس ایف بی آر نے چھ ماہ میں 1253 ارب روپے زائد ریونیو جمع کیا اس لیے صوبوں کو وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت زیادہ شیئر منتقل ہو ا۔
اہم خبریں سے مزید