• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی تبدیل

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ نے کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی تبدیل کردی ۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وزیردفاع خواجہ آصف اب اس اہم کابینہ کمیٹی کےسربراہ نہیں رہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو ایک اورکمیٹی کی سربراہی مل گئی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کاچیئرمین مقرر کیا گیا ۔ اس سےقبل وزیردفاع کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کےچیئرمین تھے۔6رکنی کمیٹی میں دفاع ‘ خزانہ ا نجکاری ‘ پیٹرولیم اور اقتصادی امور کے وزراء شامل،نوٹیفیکیشن جاری ، وفاقی کابینہ کی منظوری سے کابینہ کمیٹی کی کمپوزیشن میں تبدیلی کی گئی ۔ اس سے قبل نائب وزیر اعظم کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کےارکان میں شامل نہیں تھے۔وزیردفاع کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں اب بطوررکن شامل کیاگیاہے۔
اہم خبریں سے مزید