کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی نئی ٹیرف دھمکیاں ،سونے کی قیمت فی اونس 809390 روپے ( 29 سو ڈالر) سے تجاوز کر گئی،ٹرمپ 25 فی صدفولاد اور ایلومینیم پر ٹیرف کا اعلان کریں گے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرفوں سے عالمی تجارت میں عدم استحکام بڑھا ۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف کی دھمکیوں نے تجارتی جنگ اور مہنگائی کے خدشات کو بڑھا دیا۔ ٹرمپ اس ہفتے جوابی ٹیرف کا اعلان کریں گے، جو دوسرے ممالک کی طرف سے عائد کردہ شرحوں کے مطابق ہوں گے اور فوری طور پر نافذ ہوں گے۔ٹیرف امریکی مہنگائی کو بڑھا سکتے ہیں،سونے نے اس سال ساتویں ریکارڈ بلندی کو چھوا ہے، جس کی وجہ ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکیاں ہیں جنہوں نے عالمی ترقی، تجارتی جنگوں اور اعلی مہنگائی کے بارے میں عدم یقینی کو بڑھایا ہے، جس سے سرمایہ کار سونے کی طرف محفوظ پناہ گاہ کے طور پر راغب ہوئے ہیں ۔