• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں، بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، مراد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔ اب ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے فرانس کے سفیر نکولس گالے سے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور فرانس کے قونصل جنرل الیگزس شاٹاٹنسکی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے سنہ 2022 کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جبکہ زراعت کے لیے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم گزشتہ معاشی صورتحال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا، لیکن صوبے میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا۔
اہم خبریں سے مزید