• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی خریداری سے ہفتے کا مثبت آغاز، 1055 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایک چینج،مالیاتی اداروں کی آئل اینڈ گیس، انرجی اور بینکنگ سیکٹرز میں بھاری خریداری سے نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، کے ایس ای100انڈیکس میں 1055پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 11 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی،46.15فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 123ارب 41کروڑ47لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم 38.53فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کےآغاز پر مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 374پوائنٹس تک گھٹ گیا لیکن بعد ازاں مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی،آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹرز میں بھاری خریداری سےصورتحال تبدیل ہو گئی اور انڈیکس 1300پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 11ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1055.03پوائنٹس کے اضافے سے 110322.94پوائنٹس سے بڑھ کر 111377.97 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 386.12پوائنٹس کے اضافے سے 34797.30پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 620.11 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 68536.93 پوائنٹس سے بڑھ کر 69157.04 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،172 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 59 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 123 ارب 41 کروڑ 47 لاکھ 62 ہزار روپے کے اضافے سے 13773 ارب 35 کروڑ 7 لاکھ 55 ہزار روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید