• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک روکنے میں پولیس ناکام، شہری خود میدان میں آگئے، دن بھر ٹرک، ٹریلر دندناتے رہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے د اخلہ پر پابندی کے فیصلہ پر عمل درآمد کرانے میں مبینہ ناکامی کے بعد شہری خود میدان میں آگئے،دن بھر ٹرک،ٹریلر سڑکوں پر دندناتے رہے ،پولیس نے ہیوی ٹریفک کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے شہریوں کو حراست میں لے لیا ،تفصیلات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ کے باوجود ٹریفک اور ضلعی پولیس دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کے خلاف خاطر خواہ اقدامات کرتے دیکھائی نہیں دیتے ،دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلہ کے باعث حادثات کے نتیجے میں آئے روز قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ہورہا ایسے میں وزیر داخلہ سندھ ،اور چیف سیکرٹری سمیت سندھ حکومت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اس بات کا اعادہ ظاہرکیا جاتارہا ہےکہ کہ شہر میں دن کے اوقات میں داخل ہونیوالی ہیوی ٹریفک کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم پیر کو بھی شہر میں ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں دندناتی دیکھائی دی تاہم ٹریفک اور ضلعی پولیس ٹریفک پولیس کو روکنے میں پوری طرح ناکام دیکھائی دی ،ایسے میں دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکنے کے لئے شہری خود میدان میں آگئے اور ناگن چورنگی اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے ہیوی ٹریفک کو روک کر ڈرائیوروں کے کاغذات چیک کئے متعد د ڈرائیوروں کے پاس یا تو لائسنس نہیں تھے یا تو دوسرے صوبے کے زائد المیعاد دستاویزات کےساتھ ہیوی ٹریفک چلاتے دیکھائی دئے،ناگن چورنگی پر ہیوی ٹریفک کو روک کر ان کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کو پولیس نے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہہ کر تھانہ بلا کر احتجاج کرنے والے شہریوں کو ہی تھانہ میں بند کردیا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ہیوی ٹریفک سے بھاری شوت لیکر انہیں دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہےاس لئے وہ ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کرتی ہے،جبکہ دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے دفتر سے پیر کو جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ذیر صدارت حالیہ ٹریفک حادثات پر اایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کے ہمراہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آفسران نے وزیر داخلہ سندھ کو ٹریفک اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیر داخلہ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ سی ایس آفس میں بھی ٹریفک حادثات کے انسداد پر اجلاس ہوا تھا اور چیف سیکریٹری آفس میں اجلاس کے فیصلوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی کراچی کو احکامات دئے کہ ٹریفک حادثات کو روکا جائے۔لوگوں کو ٹریفک حادثات سے بچانا اور انکی جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے۔ریفک رولز پر عمل درآمد اور حادثات کو روکنے کے لیئے تفصیلی اجلاس دو دن بعد منعقد ہوگا۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔بائیکرز کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنایا جائے۔بھاری گاڑیوں کے داخلے پر سی ایس آفس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید