• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی میجر گرفتار، وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سچل پولیس نے جعلی میجر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کیا کرتا تھا۔پولیس نے سعدی ٹاؤن میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرکے جعلی میجر عادل اقبال ولد محمد اقبال کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں، رینکس، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کرلیے گئے۔ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید