• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں مظالم بند کروانے میں برطانوی حکومت کا کیا کردار ہے؟ سرسٹیفن ٹمز کا ابرار میر کی طرف سے خط

کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حقوق کی جدودجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھارت نے انسانیت سوز مظالم کی انتہا کردی لیکن دنیا اس سفاکی پر خاموش ہے۔

ان خیالات کا اظہار ابرار میر سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ نے لندن میں اپنی ای میل کے ذریعے اپنے ممبر پارلیمنٹ سر سٹیفن ٹمز وزیرمملکت برائے سوشل سیکورٹی اور معذوری سے کیا۔ انہوں نے اس بابت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ دیا اور بھارت کی سفاکی اور انسانیت سوز مظالم کو روکنے پر زور دیا۔

ابرار میر، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ نے اپنے ممبر پارلیمنٹ سر سٹیفن ٹمز، وزیرمملکت برائے سوشل سیکورٹی اور معذوری کو مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر خط لکھا اور پھر سر سٹیفن ٹمز نے ابرار میر کے نقاط اور حقائق کے حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ دیا جس میں لفظ انڈین مقبوضہ کشمیر استعمال کیا گیا۔

سر سٹیفن ٹمز نے ابرار میر کے اٹھائے گئے سوالات کی روشنی میں لکھا کہ اقوام متحدہ قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی ملنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے خط میں واضح لکھا کہ انڈیا کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور لوگوں کو بغیر مقدمے کے جیلوں میں رکھا جارہا ہے تو اس سلسلے میں برطانوی حکومت کیا کردار ادا کررہی ہے ؟

ابرار میر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے طور پر بھی دنیا کو جگانا ہوگا اور انشاء اللّٰہ کشمیریوں کا خون اور قربانی ضائع نہیں جائے گی اور جلد ہی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید