برطانوی شہر ہاربورن میں ڈکیتی کے دوران رچرڈ ہوپلے کے قتل کے الزام میں 29 سالہ ایوب خان کو کم از کم 30 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ایوب خان اس گروپ کا حصہ تھا جس نے 22 ستمبر 2022ء کو انڈر ووڈ کلوز میں 43 سالہ شخص پر حملہ کیا تھا۔
مسٹر رچرڈ ہوپلے منشیات فروش کے ارد گرد گاڑی چلا رہے تھے، پہلے سے طے شدہ جگہ پر پہنچنے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اس کے فوراً بعد ایوب خان برطانیہ سے فرار ہو گیا لیکن اسے گزشتہ موسم خزاں میں برطانیہ واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
برمنگھم کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد اسے قتل اور ڈکیتی کی سازش کا مجرم قرار دے کر عمر قید (کم از کم 30 سال) کی سزا سنائی گئی۔