• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: آن لائن دھمکیاں دینے پر موسیقار کو 4 ماہ قید کی سزا

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

برطانوی شہر برمنگھم میں موسمِ گرما کی بدنظمی کے واقعات کے دوران آن لائن دھمکیاں دینے والے موسیقار عمر عبدیریزاک کو 4 ماہ سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عمر عبدیریزاک کو گزشتہ برس 10 اگست کو شیئر کی گئی ویڈیو میں رائفل کے اشارے کرتے اور ہتھیار چلانے کے عمل کی نقل کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اسے فوری گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 

بعد ازاں گلوکار کو جنوری میں سوشل میڈیا کے ذریعے جارحانہ یا دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا۔

برمنگھم میں لانگ اسٹریٹ پر رہنے والے عبدیریزاک کو 7 مارچ کو برمنگھم مجسٹریٹس کی عدالت میں 20 ہفتوں کی تحویل کی سزا سنائی گئی۔ 

موسیقار نے بھنگ رکھنے اور نسلی طور پر بڑھتے ہوئے امنِ عامہ کے جرم کا ارتکاب کرنے کے الزامات کا بھی اعتراف کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پولیس کی اگست میں بورڈسلے گرین اور ملک کے مختلف مقامات پر ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے نتیجے میں گزشتہ روز 10 افراد کو سزا سنائی گئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید