پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی پری ویڈنگ پکنک کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، جس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، دونوں جلد ہی اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔
جوڑی کی ہلا گلا موج مستی کرتی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ان کی گرینڈ پکنک کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے اس اسپیشل آؤٹنگ کا اہتمام کر کے دونوں کی شادی سے قبل لمحوں کو مزید یادگار بنا دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوہر رشید نے شاندار تصاویر شیئر کی ہیں جن میں برائیڈ ٹو بی اور گروم ٹو بی کو شوبز ستاروں کے ساتھ پکنک مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوستوں نے دلہن اور دلہا کا شاندار استقبال کیا اور مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اچھا وقت گزارا۔
کبریٰ خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کہتے ہیں ناں رشتے دل سے بنتے ہیں، پیار سے بنتے ہیں، یہ وہی ہیں اپنے دوست، جنہوں نے پہلے دن سے اب تک ہم پر پیار نچھاور کیا ہے۔