• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ اور گوہر کی ’گیم نائٹ‘، لڑکے والے جیت گئے

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی ’گیم نائٹ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ جیت کس کی ہوئی۔

فنکار جوڑی کے دوست احباب ان کی شادی کی خوشی میں شادی کی مرکزی تقریب سے قبل مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں، جہاں اس سے قبل اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نے اس جوڑی کے لیے پہلی ڈھولکی منعقد کی وہیں اب اداکارہ سبینا سید اور اداکار خاقان شاہنواز نے گیم نائٹ کا اہتمام کیا اور خوب ہلا گلا بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ صرف یہ جوڑی ہی نہیں بلکہ ان کے دوست احباب بھی ان کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

گیم نائٹ کے موقع پر ٹیم برائڈ (لڑکی والے) بمقابلہ ٹیم گروم (لڑکے والے) کی 2 ٹیموں کے درمیان والی بال (Volly ball) کا دوستانہ میچ ہوا۔

جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم برائڈ بمقابلہ ٹیم گروم میں جیت لڑکے والوں کی ہوئی۔

اس میچ میں مومل شیخ، شہزاد شیخ، علی رحمٰن، وجاہت روف، سبینا سید، عاشر وجاہت، خاقان شاہنواز، عمیر عالم اور سحر خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔

کھیل کا مقابلہ تو لڑکے والوں نے جیت لیا لیکن ہلا گلا کرنے میں کوئی کسی سے پیچھے نہ رہا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید