• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو یقین نہیں کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں، جنید خان

بالی ووڈ اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے لوگ کو یقین نہیں کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں۔

ایک انٹرویو میں جنید خان نے اعتراف کیا کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں، لوگ یقین نہیں کرتے کہ میں اسٹار اداکار کا صاحبزادہ ہوں، دراصل ہماری ظاہری شکل اور صورت میں کافی فرق ہے اور میں اُن سے سائز میں ڈبل ہوں۔

فلمی خاندان سے تعلق کی وجہ سے ملنے والے پریشر سے متعلق سوال پر جنید خان نے جواب دیا کہ فلمی خاندان سے تعلق کے کئی فوائد ہیں، جو میں تسلیم کرتا ہوں اور اس بارے میں زیادہ دباؤ محسوس نہیں کرتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلمی خاندان والا ماحول میرے اردگرد نہیں رہا، دراصل والد آج بھی جوان لگتے ہیں، اسی لیے بہت سے لوگ مجھے اُن کا بیٹا سمجھنے سے قاصر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید