• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں کی تقرری، دو رس اثرات مرتب ہونگے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹ ججز تقرری کے متنازع طریقہ کار پر وکلاء کے احتجاج پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا ججوں کی تقرری کا متنازع فیصلہ عدلیہ پر دُور رَس اثرات پیدا کرتا رہے گا۔ پارلیمنٹ کے منظور کردہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جب عدالتِ عظمٰی میں پٹیشن زیرِ سماعت ہے تو طریقہ کار سے بالاتر ہوکر انصاف کے تقاضوں کے مطابق چیف جسٹس کو ججوں کی تقرری کا عمل روک دینا چاہیے تھا ۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پیکا ایکٹ میں ترامیم بھی فاشزم مسلط کرنے کا تسلسل ہے۔ تمام سیاسی، جمہوری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں کا آئین، عدلیہ اور بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے یک آواز ہونا اِس فاشزم کا سدِ باب کرے گا۔ لیاقت بلوچ نے کِسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط حکمتِ عملی سے گندم اور کپاس کے کاشت کار دیوالیہ ہوگیا ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج اسلام آباد میں مِلی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کی تنظیم کے لیے کونسل کا اجلاس ہوگا۔
لاہور سے مزید