لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب میں نئی تقرریاں اور تبادلے کر دیے گیےہیں۔ سید ارتضیٰ امیر نقوی کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات کر کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انصرام الٰہی کی خدمات ہائر ایجوکیشن کو واپس کر دی گئی ہیں ۔ محمد اختشام جان بٹ اسسٹنٹ پروفیسر تاریخ گورنمنٹ گریجویٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ لاہور کو تبدیل کر کے ڈی پی آئی آفیس میں ڈائریکٹر جنرل اور محمد وقاص اکبر اسسٹنٹ پروفیسر ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن جو ڈی پی آئی آفیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہےتھے کو ڈائریکٹر سپورٹس ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ جاوید اقبال اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس گورنمنٹ گریجویٹ کالج تاندلیانوالہ فیصل آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی آفس اور بشری امین اسسٹنٹ پروفیسر آف انگلش گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چک نمبر چھتیس آر ایل ملگدھا چوک اوکاڑہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ فیمیل ٹو تعینات کردیاہے۔