لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالہ سے اہم اجلاس ہواجس میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ آئی ڈیپ کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا او پی ڈی 30 جون تک کھولنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے مکمل پراجیکٹ کی 31 دسمبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔