لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریڈ اور بلیک بک میں شامل 70 اشتہاریوں کی ہیڈ منی کی سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دیں ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ہیڈ منی کے 30 ریڈ بک جبکہ پنجاب پولیس کے 40 اشتہاری مجرم بلیک بک میں شامل ہیں۔70 اشتہاری مجرمان کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر 16 کروڑ 52 لاکھ روپے مقرر جبکہ ریڈ بک میں شامل اشتہاری مجرمان کی مجموعی ہیڈ منی 10 کروڑ 50 لاکھ روپے اور بلیک بک میں شامل اشتہاری مجرمان کی مجموعی ہیڈ منی 6 کروڑ 2 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔ اشتہاری پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، زیادتی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ اشتہاری عبید الر حمٰن کے سر کی قیمت 1 کروڑ 40 لاکھ ، موسیٰ کی 1 کروڑ 20 لاکھ اور یعقوب کی 90 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔عمران ستار، مسعود اظہر، منیر حسین کے سروں کی قیمت 70 لاکھ روپے فی کس ،عبدالرحمن مرزا، سمیع اللہ اور امین کے سروں کی قیمت 60 لاکھ روپے فی کس ، محمد افضل، محمد صفدر عرف ماما، حافظ سلیمان اور رضوان علی کی 40 لاکھ فی کس ،بابا منصور، عابد، اکرم عرف ٹیپو، عبدالجبار عرف چھوٹا انجینئر، محمد اعظم اور محمد اعجاز عرف اعجاز کی 25 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔عبدالماجد رشید، تنویر حسین، عمران زیدی، امجد عباس، بنیاد حسین، تنویر احمد اورعنایت اللہ شاہ کے سروں کی قیمت 25 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں آئی جی نے 5 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔