• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم مرگی پرپنز میں سمپوزیم ،آگاہی واک ،ماہرین کے لیکچرز

لاہور ( جنرل رپورٹر )عالمی یوم مرگی کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں سمپوزیم اور آگاہی واک ہوئی ،سمپوزیم میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر، پروفیسر محسن ظہیر، پروفیسر اطہر جاوید، پروفیسر شہزاد حسین، پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر مجیب الرحمان عابد، پروفیسر قاسم بخاری، پروفیسر کرنل علی یوسف،ڈاکٹر شاہد مختار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر اسحاق،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم، ڈاکٹر راشد عمران، ڈاکٹر قدسوم یوسف، ڈاکٹر عمار یاسر و دیگر سینئر پروفیسرز و ڈاکٹرزنے شرکت کی اور مرگی کی علامات، جدید تشخیص اور علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیے اور سیشنز ہوئے ۔ ماہرین نے کہاکہ دنیا بھر میں تقریباً 5 کروڑ افراد مرگی یا جھٹکوں کی بیماری کا شکار ہیں ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً 5 کروڑ افراد مرگی یا جھٹکوں کی بیماری کا شکار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ مرگی کے مریضوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھیں۔
لاہور سے مزید