لاہور(خبرنگار)محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام سٹیم ایجوکیشن پر مشتمل ماڈلز کی نمائش کے حوالے سے جشن سٹیم ہوا، ایف سی ڈی او، گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن، یونیسیف اور پی ایم آئی یو کے اشتراک سے منعقدہ جشن سٹیم کیلئے پنجاب بھر سے 2 لاکھ 75 ہزار میں سے منتخب 1100 سے زائد ونرز شریک ہوئے۔ سٹیم مقابلوں میں 14000 سے زائد اساتذہ نے بھی حصہ لیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے جشن سٹیم کا دورہ کیا او رکہاکہ لیپ ٹاپ ملنے سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں مزید جدت آئے گی ۔