• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کی امتحانی مارکس شیٹ غائب

لاہور(محمد صابر اعوان) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانی مارکس شیٹ غائب ہو گئی ہے ۔ ڈیڑھ ماہ بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اب دوبارہ امتحان لے گی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل کالج سرگودھا کے 25 بچوں کے پریکٹیکل کے نمبر جو ایگزامنرز بذریعہ ڈاک بھیجتے ہیں وہ یونیورسٹی کو موصول نہیں ہوئے۔ رولز کے مطابق ان بچوں کا زبانی امتحان دوبارہ ہوگا۔ قانون کے مطابق ایسی صورتحال میں امتحان دوبارہ ہوتا ہے۔
لاہور سے مزید