• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز والا، میٹرک کےامتحانی سنٹر پرچھا پے، سپرنٹنڈنٹ معطل ،گرفتار

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا ۔ مزید برآں چیئرمین ٹاسک فورس فار ایجوکیشن مزمل محمود نے فیروز والا کے امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا سپر نٹنڈنٹ کے موبائل فون سے بعض امیدواروں کی مدد اور مورل سپورٹ کے بارے میں وائس چیٹ اور رول نمبر سلپ برآمد کرلی۔ سپر نٹنڈنٹ سے 17 ہزار روپے اور رقم منتقلی کے ثبوت بھی حاصل کر لئے۔ علی رضا دوسرے سنٹر کے سپر نٹنڈنٹ سے رول نمبرز کے تبادلے میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر معطل کر کے ایف آئی آر درج کروا دی۔گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور سے مزید