• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈ شیرن اور ارجیت سنگھ کی بائیک رائیڈ، ویڈیو وائرل

بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا

برطانوی گلوکار ایڈ شیرن اور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی بائیک رائیڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

برطانوی گلوکار ایڈ شیرن ان دنوں بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ نامور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے آبائی شہر مغربی بنگال میں بغیر کسی سیکیورٹی کے اسکوٹر کی سواری کرتے ہوئے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

دونوں گلوکاروں نے ضلع مرشد آباد کی گلیوں میں بائیک سواری کا بھرپور لطف اٹھایا اور سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ارجیت سنگھ اور ایڈ شیرن نے تقریباً 5 گھنٹے اکٹھے ساتھ گزارے اور بعد میں بھاگیرتھی ندی میں 1 گھنٹے کی کشتی کی سواری بھی کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید