چار مرتبہ کے گریمی ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکار و گیت نگار ایڈ شیرن کو بینگلورو پولیس نے پرفارمنس سے روک دیا، جس پر ایڈ شیرن پھٹ پڑے۔
جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بینگلور کی سڑک پر ایڈ شیرن پرفارمنس کرنے کھڑے ہوگئے، اس دوران مقامی پولیس کی جانب سے مداخلت کرنے اور انہیں روکنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایڈ شیرن نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اس حوالے سے واضح کیا کہ یہ اچانک نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ پرفارمنس تھی۔ ہمارے پاس اسکی اجازت تھی اور ہم بالکل اسی جگہ پر پرفارم کر رہے تھے جہاں کی اجازت تھی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ شو آج رات ایکس پر دیکھیے گا۔ انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی کہ وہ شہر میں پرفارم کےلیے کس قدر پُرجوش تھے۔
یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب بینگلورو پولیس ایڈ شیرن کو پہنچان نہ سکی اور انہیں پرفارمنس روکنے کو کہا اور ایک افسر نے انکا مائیکرو فون بند کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کی اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا، پولیس کے اقدام کی مخالفت کی جبکہ برطانوی گلوکار کی حمایت میں پیغامات جاری کیے جبکہ انگریز گلوکار کی پوسٹ کے بعد لوگوں نے اس واقعہ کو باعث شرمندگی گردانا۔