• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو شاباشی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو شاباشی دی ہے۔

کراچی میں سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستان کی فتح پر محسن نقوی نے خوشی کا اظہار کیا اور ’شاباش گرین شرٹس شاباش‘ کہہ دیا۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں، شاندار بیٹنگ پر محمد رضوان اور سلما آغا کو شاباشی کے ساتھ مبارک باد دیتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹن اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی، پرامید ہوں کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید