• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 میچز کھیل کر پاکستانی کنڈیشن کا اندازہ ہوگیا، روب والٹر

جنوبی افریقی ٹیم کے ہیڈ کوچ روب والٹر نےکہا ہے کہ 2 میچز کھیل کر پاکستان کی کنڈیشن کا اندازہ ہوگیا ہے، ہم آج فاسٹ بولنگ یونٹ کے طور پر اچھا نہیں کھیل سکے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سے 6 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں روب والٹر نے کہا کہ نوجوان پلیئرز کےلیے پاکستان کی کنڈیشنز میں کھیلنا ایک اچھا تجربہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ 2 میچز کھیل کر ہمیں پاکستان کی کنڈیشن کا اندازہ ہوا ہے، اگر آنے والے میچز میں بھی ایسی ہی پچز ملیں تو بڑے اسکور ہوں گے۔

روب والٹر نے مزید کہا کہ ان دونوں میچز میں ہم نے بہت کچھ حاصل کیا، میچز کو صرف پریکٹس کے طور پر نہیں لیا تھا، میچز جیتنا چاہتے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سال ایشیا میں کافی کرکٹ کھیلنا ہے، اس بات میں شک نہیں کہ افغانستان کے پاس بہترین اسپنرز ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ ہم پہلے کھیل چکے ہیں، افغانستان کے پلیئرز ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلے تو ہمیں اندازہ ہے، ہم آج فاسٹ بولنگ یونٹ کے طور پر اچھا نہیں کھیل سکے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید