• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے نئی تاریخ رقم کردی۔

کراچی میں سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان نے 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

میچ کی خاص بات چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی تاریخ ساز پارٹنر شپ رہی، دونوں کھلاڑیوں نے 260 رنز کی شراکت قائم کی۔

ایک وقت میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے پہلے 3 کھلاڑی بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تو ٹیم کا اسکور 91 رنز تھا۔

اس موقع پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے ریکارڈ شراکت قائم کی، دونوں مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک ہی اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔

یہ پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ہی اننگز میں 2 سنچریوں کا 27 واں واقعہ ہے، جو چوتھی وکٹ پر کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی شراکت ہے۔

اس سے قبل اظہر الدین اور اجے جدیجا نے 1998ء میں زمبابوے کے خلاف چوتھی وکٹ پر 275 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ بنائی تھی۔

سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز پر بڑی شراکت قائم کی، یہ اعزاز اس سے قبل شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا۔

شعیب ملک اور محمد یوسف نے 15 سال قبل یعنی 2009ء میں چوتھی وکٹ پر 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید