واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے آزاد انسپکٹر جنرل کو برطرف کر دیا ۔واشنگٹن پوسٹ، سی این این اور دیگر نے رپورٹ کیا کہ پال مارٹن کی برطرفی ان کے دفتر کی جانب سے ایجنسی کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر تنقیدی رپورٹ جاری کرنے کے بعد ہوئی ۔انہوں نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے منگل کو مارٹن کو بھیجی گئی دو جملوں پر مشتمل ای میل کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ انہیں ان کے عہدے سے دوری برطرف کردیا گیا ہے، لیکن اس فیصلے کی وجوہات کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ٹرمپ پہلے ہی 18 انسپکٹرز جنرلز کو برطرف کر چکے ہیں، لیکن ٹرمپ کے پیشرو جو بائیڈن کی جانب سے مقررپال مارٹن اپنے عہدے پر برقرار تھے۔