• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون شروع‘ راولپنڈی شہر میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم نہ ہو سکے

راولپنڈی (راحت منیر،اپنے رپورٹر سے) مون سون شروع ہونے کے باوجود محکمہ صحت ضلع راولپنڈی شہر میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم نہیں کر پایا۔ 2001ء کے بدترین سیلاب کے بعد سے شہر میں ہر سال مون سون میں پانچ فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے جاتے ہیں جو رواں برس ابھی تک قائم نہیں کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی تا ستمبر تک کیمپس قائم ہونے تھے لیکن جولائی ختم ہونے کو ہے‘ کیمپ فنکشنل نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق یہ طبی کیمپس میونسپل ڈسپنسریوں کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ چلاتا تھا‘ لیکن میونسپل ڈسپنسریوں کے ڈاکٹروں نے ڈینگی اور دیگر ڈیوٹیوں کیخلاف عدالت عالیہ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے جس کے باعث فلڈ ریلیف کیمپ کیلئے عملہ دستیاب نہیں ہے۔ اسکے باوجود محکمہ صحت پنجاب کو سب اچھا کی رپورٹ بھجوائی جا چکی ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپس اسلامیہ سکول نمبر ایک، اسلامیہ سکول نمبر چار، بابو لال حسین روڈ گرلز سکول، ڈنیز سکول مریڑ چوک، ایس او ایس ولیج سواں میں قائم ہوتے تھے۔ 
تازہ ترین