• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آذربائیجان مشترکہ چیمبر آف کامرس کا قیام اہمیت کا حامل ہے: عبدالعلیم خان

علیم خان—فائل فوٹو
علیم خان—فائل فوٹو

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان و آذربائیجان مشترکہ چیمبر آف کامرس کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے صدر پاک آذربائیجان چیمبر احسن ظفر بختاوری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ کاری امور ایک جگہ طے ہو سکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی کا انحصار اسٹریٹیجک تعلقات اور تعاون پر ہے، پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق دونوں ممالک کے عوام کے دلوں سے منسلک ہے۔

 صدر پاکستان آذربائیجان چیمبر احسن ظفر بختاوری نے آذربائیجان پاکستان چیمبر کا قیام خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس سے باہمی تعاون بڑھے گا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی تاجر  وسط ایشیائی ریاستوں میں مصنوعات لے جاسکیں گے، سینٹرل ایشیا کے بزنس گروپس کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید