مسلم لیگ نواز کے رہنما اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا مشہود نے کہا ہے کہ جس لیول پر ہم پہنچنا چاہتے ہیں ہم اس طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے وسائل سے مالا مال ہے۔
چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ ہمارے سسٹم پر بہت سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
رانا مشہود احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ ارشد ندیم جیسے لوگ راتوں رات پیدا نہیں ہوتے۔