شوبز انڈسٹری کی آن اسکرین اور گہری دوستی کے رشتے میں بندھی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید عنقریب شادی کرنے والے ہیں۔
گوہر رشید نے کچھ ماہ قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے رومانوی تعلق سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کی تصدیق کی تھی۔
سوشل میڈیا پر گوہر کی جانب سے دیا گیا یہ انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہو گیا ہے جس میں اداکار کو کبریٰ خان کا نام لیے بغیر ان کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گوہر رشید نے اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے شو میں ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا تھا کہ سنگل نہیں ہوں، جَلد شادی کرنے والا ہوں۔
اداکار نے اپنی ہونے والی ہمسفر کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ ایک بہت خوبصورت انسان ہیں، انہوں نے میری شخصیت پر بہت اثر ڈالا ہے، وہ ہر طرح سے کمال خاتون ہیں۔
گوہر رشید نے کہا تھا کہ میں اب ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
یاد رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھولکی کی تقریب اور پری ویڈنگ پکنک کے بعد اب یہ جوڑا آج کل سعودی عرب میں نکاح کے لیے موجود ہے۔