بہاولپور میں 20 ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے جاری ہیں۔
مقابلوں میں اب تک 33 گاڑیوں نے کوالیفائی راؤنڈ ریس مکمل کر لی ہے۔
ریلی منتظمین کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ ریس کے لیے ٹریک 3 کلو میٹر پر مشتمل تھا۔
آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 14فروری کو پیئرڈ کیٹیگری کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کے نتائج کی بنیاد پر گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہوں گی۔