وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں ترک خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان سے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ترک خاتونِ اوّل کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں مریم نواز نے ترک خاتونِ اوِل کوبتایا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام انتہائی اہم اور انقلابی پراجیکٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ محض ایک پالیسی نہیں، بلکہ ایک عزم، ایک وژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے ناصرف روزگار میں اضافہ ہو گا بلکہ پنجاب کی مقامی معیشت بھی مستحکم ہو گی، اس منصوبے کے تحت اربوں روپے کے معاہدے کیے جا چکے ہیں۔