چکوال کے گاؤں گھگھ میں گھر میں مبینہ طور پر قید کی گئی خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون کے بھائی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
مبینہ طور پر جائیداد کی لالچ میں رشتے داروں نے خاتون کو 2 سال سے کمرے میں بند کر رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق گمنام خط پر کارروائی کی گئی، جاں بحق خاتون کی لاش 8 سے 10 دن پرانی ہے۔
اس کیس کے حوالے سے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔