چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کے بلیک پینتھر روبوٹ نے 10 میٹر فی سیکنڈ کی مسلسل رفتار سے دوڑنے کا ہدف حاصل کر لیا، جو چار پاؤں والے روبوٹس کا عالمی ریکارڈ ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بلیک پینتھر روبوٹ پر 2018 سے ژیجیانگ یونیورسٹی کے ہانگژو انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر میں کام جاری تھا لیکن پہلے چھ سالوں میں سائنسدانوں نے اسکی رفتار 6 میٹر فی سیکنڈ کی حد سے بڑھانے کی کوشش کی۔
پہلے تجربات میں روبوٹ نے اس اسپیڈ کی حد کو پار کیا، تاہم اس سے روبوٹ کو کافی نقصان پہنچا اور اسکی ٹانگ اور کچھ کیسز میں اسکا پورا دھڑ ٹوٹ کر بکھر گیا۔
تاہم کافی بار ٹرائلز اور کوششوں جس میں انسان اور مختلف جانوروں کے جوڑوں اور پٹھے کے اسٹرکچرز سے مماثل اہم تبدیلیاں کرنے میں کامیاب رہے، جیسے ٹانگوں کے جوڑوں کے درمیان اسپرنگز شامل کرکے کشن کے اثرات قائم کیا گیا اور بلآخر اس سال کے اوائل میں بلیک پینتھر 10 میٹر فی سیکنڈ کی کی ریکارڈ رفتار تک پہنچ گیا۔
محققین نے وضاحت کی کہ وہ جدید کنٹرول الگورتھم کے استعمال اور مختلف مواد اور ڈیزائن کے ساتھ تجربہ کرکے اس اہم سنگ میل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ روبوٹ 38 کلوگرام وزنی اور 0.63 میٹر اونچا ہے۔