اس جدید دور میں روبوٹ ہماری روز مرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ سائنس داں ہر کام کے لیے روبوٹس تیار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں حال ہی میں چین نے اے آئی سے لیس ایک انقلابی کروی پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے جو کہ خود مختار آپریشن کے قابل ہے۔ ماہرین کی جانب سے اس کو RT-Gنام دیا گیا ہے۔
اس کو لوگون ٹیکنالوجی نامی روبوٹک کمپنی نے تیار کیا ہے۔ مغربی ماڈلز کے برعکس جنہیں نگرانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ چینی روبوٹ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اعلی خطرے والے ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
ان جدید روبوٹس کا مقصد جرائم سے متعلق حالات میں انسانی اہلکاروں کی مدد کرنا اور ان کا متبادل بننا ہے۔ یہ روبوٹ جال پھینک سکتا ہے اور بلندیوں سے گرنے پر بھی خود کو سنبھال سکتا ہے اور 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر سکتا ہے۔