کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی کے امتحانی مرکز میں جعلسازی کے ذریعے سپرنٹنڈنٹ بننے والی ٹیچر کی سرزنش ‘ عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بنا دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ روز خبر وائرل ہوئی تھی کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی کے امتحانی سنٹر میں جعلی سپرنٹنڈنٹ تعینا ت کی گئی ہے جس کا کنٹرولر بورڈ عابدہ کاکڑ نے نوٹس لیتے ہوئے امتحانی مرکز کا دورہ کر کے سپرنٹنڈنٹ آسیہ رمضان سے آرڈر طلب کئے تو اس نے بد تمیزی کی جس پر کنٹرولر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس پشین سے ریکارڈ طلب کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ٹیچر ایس ایس ٹی نہیں بلکہ جے وی ٹی ہے جس پر کنٹرولر بورڈ نے موقع پر ہی جے وی ٹی آسیہ رمضان کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بنا دیا اور محکمہ تعلیم پشین کے بعض افسران کے روئیے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔