بیشتر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو انتہائی نفیس طریقے سے استعمال کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
سیم آلٹمین نے گزشتہ ماہ ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں اے آئی کا استعمال بہت بورنگ طریقے سے کرتا ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں اے آئی کو صرف ای میلز کو منظم کرنے اور ضروری دستاویز کا خلاصہ کرنے میں مدد کے لیے استعمال کرتا ہوں۔
سیم آلٹمین اکیلے نہیں ہیں جو اس انداز میں اے آئی کا استعمال کرتے ہیں بلکہ امریکی کمپنی اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے گزشتہ سال ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں مسودے لکھنے میں مدد کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس کا استعمال کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں مائیکروسافٹ کے سی ای او ساتیہ نڈیلا نے فاسٹ کمپنی انوویشن فیسٹیول 2024ء میں خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اپنے آؤٹ لک اکاؤنٹ کے ان باکس کو ترتیب دینے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ 2024ء کے گیلپ سروے کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس کے سب سے عام استعمال میں آئیڈیا جنریشن، انفارمیشن کنسولیڈیشن اور خودکار معمول کے کام شامل ہیں۔