• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزل صدیق نے دھوکے باز شوہروں کی نشانی بتا دی

اداکارہ غزل صدیق — فائل فوٹو
اداکارہ غزل صدیق — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غزل صدیق نے دھوکے باز شوہروں کی نشانی بتا دی۔

غزل صدیق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی شدہ مردوں کے دوسری عورتوں سے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے ارد گرد بہت سی ایسی عورتوں ہیں جو ہم سے کہا کرتی تھیں کہ ہمارے شوہر بہت پیار کرنے والے ہیں، ہمیں ہمیشہ مہنگے مہنگے تحائف دیتے ہیں تاہم ہم نے ان کے شوہروں کو دوسری عورتوں کے ساتھ خفیہ تعلقات قائم کرتے دیکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ دراصل مرد اپنی بیویوں کا دھیان مہنگے مہنگے تحائف دے کر بٹاتے ہیں تاکہ دوسری عورتوں سے اپنے تعلقات کو چُھپا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے آج کے دور میں لوگوں میں بہت مایوسی پھیلائی ہے کیونکہ مشہور شخصیات، وی لوگرز وغیرہ جس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتے ہیں اُنہیں دیکھ کر کچھ لوگ یہ سوچنے لگتے ہیں کہ ان کی اصل زندگی بھی اسی طرح کی عالی شان ہے۔ 

غزل صدیق نے مزید کہا کہ کئی بار جو کچھ ہم سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہوتے ہیں حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی کا محل دیکھ کراپنی جھونپڑی نہیں جلانی چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید