گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کراچی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان ہر شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔
گورنر سندھ نے پاک سعودی بحری تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و تجارتی تعاون کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔