اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ وکلاء کی جانب سے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی فعل ہے،وکلا بغیر تیاری کےپیش ہوتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے اسلام آباد بار کونسل کے راجہ علیم عباسی نے کہا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد تبادلے کو مسترد کرتے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ممبرز کو لائف ٹائم سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں جسٹس طارق محمود جہانگیری ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد ، ممبر اسلام آباد بار کونسل راجہ علیم خان عباسی سمیت دیگر عہدیداروں اور وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اسلام آباد بار کونسل کے راجہ علیم عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، پانچ ججز جنہوں نے خط لکھا وہ تاریخ میں درست سمت پر کھڑے ہیں۔